ابنا: مقداد نے کہا کہ شام کے خلاف کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا، لیکن دمشق صہیونی ریاست کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔شام کے نائب وزیل خارجہ نے کہا کہ دمشق نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو بین الاقوامی برادری کے کنٹرول میں دینے کے لیے روسی تجویز کا خیر مقدم کیا، لیکن دمشق کے اس اقدام سے شام کے خلاف جنگ چھیڑنے کی امریکی کوششوں پر پانی پھر گيا۔مقداد نے ترکی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مشرق وسطی میں اسرائیلی اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے خطے میں کشیدگی پھیلانے میں مصروف ہے۔......./169
17 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 464372
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے مہلک ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔